لاہور (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزدور کے شعور کیلئے ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال کے ویژن اورپی ایس پی کے طرزسیاست کوسمجھناہوگا۔پاکستان کی تعمیروترقی میں ہمارے انتھک مزدوراورغیورکسان کاکردار ہماری تاریخ کاروشن باب ہے ۔حکمرانوں نے اپناسرمایہ اورکاروبار بیرون ملک منتقل کرکے مقامی مزدوروں اورہنرمندوں کامعاشی قتل عام کیا ۔ملک میں بیروزگاری کابحران حکمرانوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کاشاخسانہ ہے۔