تحریک لبیک اسلام کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن ہوگئی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ کروڑوں عاشقان رسولؐ کی تنظیم تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کی سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹریشن بڑے جامع نام تحریک لبیک اسلام کے نام سے ہو گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن 2018کے لیے تحریک لبیک اسلام ہر گھر میں پھیل جانے والی خوشبو ہے ،یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کی رجسٹریشن 103نمبر پر ہے تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک لبیک اسلام کا مفہوم و معنی مقصد اور مشن ایک ہے ، لفظ رسول اور لفظ اسلام کا تعلق صدیوں پرانا ہے اللہ تعالی کی طرف سے رسول اللہؐ انسانیت کی رہنمائی کے لیے جو مقدس تحفہ لائے وہ اسلام ہے اسی اسلام کیلئے ہمارے رسولؐ نے ہمیں متوجہ کرکے فرمایا جب اسلام غریب الوطن ہو جائے اس وقت جو اسلام کا ساتھ دے اس کے لیے جنت کی خوشخبری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...