مولانا مشرف علی تھانوی کی وفات سے ملک جید عالم دین سے محروم ہوگیا: مولانا محب النبی

May 03, 2018

لاہور(پ ر)جمعیۃ علماء اسلام لاہور کے امیر مولانا محب النبی،مولانا فصیح الدین سیف، مفتی عزیز الرحمن، حافظ اشرف گجر، حافظ ریاض درانی، حافظ غضنفرعزیزاور حافظ نصیر احمداحرار نے مولانا مشرف علی تھانوی کے انتقال پر انتہائی صدمے اور ان کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے مولانا مشرف علی تھانوی اکابر واسلاف کی یادگار تھے۔

مزیدخبریں