لاہور(خبر نگار)صدر پیپلز پارٹی پنجاب وویمن ونگ ثمینہ خالدگھرکی کی والدہ بلقیس بیگم کو گذشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔وہ گذشت شام انتقال کر گئی تھیں۔مرحومہ کی نمازجنازہ جامع مسجد ماڈل ٹائون میں اداکی گئی۔ نمازجنازہ میں عزیزواقارب،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اہل محلہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ نمازہ ماڈل ٹائون میں اداکردی گئی۔ نمازہ جنازہ میں پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکر ٹری چوہدری منظور ، صدر لاہور عزیز الرحمان چن سمیت پارٹی کارکنان،عزیزواقارب،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت نے شرکت کی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے ثمینہ خالد گھرکی کی والدہ کے انتقال پر گھرکی خاندان سے اظہار افسوس کیاہے۔