بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں لال بیگ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔ چین کے ساتھ کئی ایشیائی ممالک میں کاکروچ کو تل کر کھایا جاتا ہے لیکن اب چین میں ان کی بڑے پیمانے پر افزائش کی جا رہی ہے۔ چین کے شہر شیچانگ میں ایک دوا ساز کمپنی ہر سال 600 کروڑ کاکروچ کی افزائش کرتی ہے۔ جب کاکروچ بڑے ہو جاتے ہیں تو انہیں کچل کر دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔