لاہور ( سٹاف رپورٹر) پاکستا ن ریلوے سمپارس یونین کے عہدیداروں اور چیف پرسانل آفیسر پاکستان ریلوے کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان ریلوے سمپارس یونین نے سٹیشن ماسٹروں کے استعفیٰ کی مہم کو دس روز کیلئے ملتوی کر دیا ہے سمپارس یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری یونس بھٹی اور مرکزی صدر راجہ عرفان کے مطابق ریلوے سمپارس یونین نے سٹیشن ماسٹروں کے سکیلوںکی اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے دو مئی کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی جس کے تحت سمپارس یونین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دو مئی کو اجتماجی استعفے دینے کا اعلان کر رکھا تھا عہدیداروں کے مطابق تیس اپریل کو یونین کے عہدیداروں او ر سی پی او ریلوے کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں چیف پرسانل آفیسر ریلوے نے یونین کی مذاکراتی ٹیم سے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے دس دن کی مہلت طلب کی تھی۔