تہران (سنہوا) ایران کے مغربی علاقے میں 5.2 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور 105 افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہگلیو اور بوئر مڈ صوبوں اور شہر سساخت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر آ گئے۔ فائر فائٹرز نے شہریوں کو متاثرہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدات کر دی۔ دنیا اور سساخت شہر میں مواصلاتی نظام درہم برہم کر رہ گیا۔ حکام نے سرکاری اسنا نیوز ایجنسی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے کہا ملبے میں شاید کچھ لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔