سٹاک ہوم(آئی این پی)ادب نوبیل انعام دینے والی کمیٹی کی تقریب میں سویڈش شہزادی کو جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، الزام کے بعد نوبیل انعام کی تقریب التواء کا شکار ہونے کا خدشہ ہے،فرانسیسی فوٹو گرافر پرشہزادی کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام ساکھ تباہ کرنے کی سازش ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسویڈن کی شہزادی وکٹوریا کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔فرانسیسی فوٹو گرافر پر شہزادی وکٹوریا کو سویڈش میڈیا کے مطابق فرانسیسی فوٹو گرافر نے 2006 میں ہونے والی تقریب کے دوران شہزادی وکٹوریا کے ساتھ شرمناک انداز اپنایا، شہزادی وکٹوریا کو چھونے والے شخص کا ہاتھ شاہی ملازمین نے جھٹک دیا تھا۔شہزادی کو مبینہ جنسی ہراساں کرنے والے فوٹر گرافر کی اہلیہ نوبیل اکیڈمی کی رکن ہے اور اس الزام کے بعد نوبیل انعام کی تقریب التواء کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
سویڈش میڈیا کے مطابق شہزادی کو چھونے والے شخص پر 18 خواتین جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا چکی ہیں۔دوسری جانب فرانسیسی فوٹو گرافر کے وکیل نے شہزادی وکٹوریا کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کو ساکھ تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔