ٹی20 رینکنگ: پاکستان نمبر ون ٹیم قرار‘ ون ڈے: انگلینڈ نے5 سال بعد بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان ٹاپ پوزیشن پر موجود جبکہ افغانستان کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر آ گئی۔پاکستان پہلے‘ آسٹریلیا دوسرے‘بھارت تیسرے، نیوزی لینڈچوتھے، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیزساتویں نمبر پر موجود ‘سری لنکا کو چار پوائنٹس کی کمی کیساتھ آٹھویں پوزیشن افغانستان کیلئے خالی کرنی پڑی جن کا ایک پوائنٹ کم ہوا، بنگلہ دیش دسویں، سکاٹ لینڈ گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت کو پیچھے دھکیلتے ہوئے 5 سال بعد ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔چھٹے نمبر پر موجود چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم 6 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ نمبر 5 آسٹریلیا کے قریب پہنچ گئی۔ انگلش ٹیم 2013 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے نمبر پر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن