فاسٹ باؤلرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نیا سپیڈ سٹار سامنے آگیا

May 03, 2018

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فاسٹ بولرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ، فاسٹ بولرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میںارشد وزیر خان نے 141 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کراپنی آمد کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بولرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میںارشد وزیر خان تیز ترین بولر رہے، انہوں نے 141 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہوئے پہلا انعام 50 ہزار روپے حاصل کیا۔، عاطف جاوید نے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہوئے دوسرا انعام 30 ہزار روپے حاصل کیا۔

مزیدخبریں