جاویدہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب ایک اعلیٰ درجے کاڈراما ہے۔میں واحد سیاستدان ہوں جس کو نیب نے مسٹر کلین کا سر ٹیفکیٹ دیا۔انکا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد پرانی جماعتوں کو نقصان پہنچا کرنئی جماعت کو ٹرانسپلانٹ کرنا ہے۔نیب نیب نہیں عیب ہے۔نیب نے مشرف دور کے کسی شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی۔جاویدہاشمی نے کہا کہنیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔نیب کا سورج صرف ایک دو کیسز میں چمک رہا ہے باقی کیسز میں گرین ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اگلے مراحل بہت سخت ہیں۔چھوٹی چھوٹی پارٹیاں بنا کربڑی پارٹیوں کا قیمہ کیا جارہا ہے۔