سابق وزیراعظم نوازشریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی اضافی پیداوار کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی بلایا گیا جب کہ اس دوران ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت توانائی کے حکام نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کو لوڈشیڈنگ اور بجلی کی پیداوار پر تفصیلی بریفنگ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں نوازشریف نے کہا کہ بجلی کی اضافی پیداوار کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں، لوڈشیڈنگ سے حکومت اور پارٹی کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف کو بتایا کہ حالیہ لوڈشیدنگ تکنیکی وجوہات اور سسٹم میں خرابی کے باعث ہوئی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قائد مسلم لیگ(ن)کو رمضان میں سحر اور افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کرائی
اضافی بجلی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں، نوازشریف ؛ لوڈشیدنگ تکنیکی وجوہات کے باعث ہوئی،شاہد خاقان عباسی
May 03, 2018 | 18:21