مسلم لیگ( ن) کی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیامیں ہمارے بیانات پر پابندی تو لگا سکتے ہیں مگر بات کرنے پر تو پابندی نہیں لگا سکتے ۔ ہم پاکستان کے درد میں بولتے رہیں گے ، ہمیں پاکستان کے عوام سے ہمدردی ہے، عوام خوف کو ختم کرکے ہمارے ساتھ نکل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ اس نے ملک کی خدمت کی ہے اور یہ پتلی تماشا نہیں ہیں یہ جمہورےت کی خاطر آخری حد تک بھی جائیں گے ۔ جو لوگ جمہوریت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں انہیں منہ کی کھانا پڑے گی ۔ حالات اور وقت یہ ثابت کریں گے کہ کون درست ہے اور کون غلط ہے اس کا فیصلہ تاریخ کرے گی ۔