بھارت اسرائیل سے مزید 2 فالکن اواکس طیارے خریدے گا

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت خطے میںاپنے توسیع پسندانہ عزائم جاری رکھتے ہوئے اسرائیل سے دو اور فالکن ائیر بورن وارنگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اواکس) طیارے حاصل کر ے گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے سیکورٹی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کو رواں سال فروری میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپ سے چند دن قبل دو ارب ڈالر مالیت کے دو اور اواکس طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی۔ پاک فضائیہ نے 27 فروری کو کنٹرول لائن کے پار جموںوکشمیر میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو تباہ اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔ بھارتی فضائیہ جسے لڑاکا طیاروںکی شدیدکمی کاسامنا ہے مئی کے آخر میںملک میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد روس سے تقریبا ساڑھے چار ہزار کروڑ مالیت کے21 اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ پاکستان اپنے دواواکس طیارے چوبیس گھنٹے شمال اور جنوب میں تعینات رکھتا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ صرف بار ہ گھنٹے کیلئے ہی ان طیاروں کو شمالی اور مغربی سرحد پر تعینات رکھ پاتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن