سکھر (آئی این پی + آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی نظام سے پاکستان دولخت ہوا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹس کی حکومت کو مسلسل ناکامیاں ہوئیں۔ پاکستان کی ترقی کیلئے سیاستدانوں کو خودمختاری ملنی چاہئے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت رہے گی یا نہیں‘ غیریقینی باتیں نہیں کرنا چاہتا۔ دعویٰ ہے کہ سیاستدان خودمختار ہوں تو معیشت 3 سال میں آسمان پر چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 3 بجٹ پیش کئے‘ لیکن ان پر مشاورت نہیں ہوئی۔ حکومت ستمبر میں آئی ایم ایف کے پاس جاتی تو ڈالر 130 پر ہوتا۔
صدارتی نظام سے ملک دولخت ہوا‘ ترقی کیلئے سیاستدانوں کو خود مختاری دینا ہو گی: خورشید شاہ
May 03, 2019