مدینہ منورہ (اے پی پی) سعودی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر حرمین شریفین میں معتمرین کی سہولیات اور خدمات کے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارے (جنرل پریذیڈنسی فار دی افیئرز آف ٹو ہولی موسکس) نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران معتمرین کو 24گھنٹے خدمات میسر ہوں گی جن کی ادائیگی کے لئے 5 ہزار خادمین کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
حرمین شریفین میں رمضان کی آمد کی تیاریاں مکمل معتمرین کی خدمت کیلئے 5 ہزار خادمین متحرک
May 03, 2019