امریکہ: سکول ٹیچر کا 5 سالہ بچی پر تشدد‘ ملازمت سے برطرف

کینساس(صباح نیوز)امریکی ریاست کینساس میں خاتون ٹیچر نے پانچ سالہ بچی پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکلوا دیا۔بچی نے اپنی والدہ کی تصویربنائی تھی جو ا سے مل نہیں رہی تھی جس کی وجہ سے وہ پریشان اورافسردہ تھی۔ بچی نے لائبریری میں شرارت نہیں بلکہ بچکانہ طورپرخود کو شیلف کے اندر چھپالیا۔خاتون ٹیچرکرسٹل اسمتھ نے 5سالہ بچی کو ایسا کرنے پر پہلے بری طرح دبوچا اورلائبریری سے سب کے جانے کے بعدا سے لات ماری۔واقعہ کی ویڈیو کے بعد خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا ، حکام اور ماہرین نے کہا کہ ٹیچر کو قانونی معاملات اور سزا کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...