لندن (اے پی پی) برطانیہ کی عدالت میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے بارے ابتدائی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ آسڑیلوی نژاد جولین اسانج 7 سال تک ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گرین رہنے کے بعد 11 اپریل کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے خلاف امریکی فوجی کی معاونت کے ساتھ امریکا کے خلاف سازش اور حساس معلومات منتقل کرنے کے الزامات ہیں۔