نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریلوے نے خلیج بنگال میں طوفان کے پیش نظر متعدد ٹرینوں کی سروس کو منسوخ کردیا جبکہ کئی ریل گاڑیوں کے روٹ تبدیل کردیئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ریلوے حکام کے حوالے سے بتایا کہ خلیج بنگال میں طوفان ’فانی‘ کی وجہ سے ریلوے نے پانچ ٹرینوں کی سروس کو منسوخ کردیا ہے اور کئی ٹرینوں کے روٹوں میں تبدیلی کی ہے۔