مجلس احرار کا دورۃ المعلمین کورس اختتام پذیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرارا سلام کے شعبۂ تعلیم وتربیت کے زیر اہتمام دورۃ المعلمین کی آخری نشستوں سے ممتاز مذہبی سکالر مولانا جہانگیر محمود ،مولانا محمد یوسف خان ،سید محمد کفیل بخاری اور ڈاکٹر محمد آصف نے خطاب کیا ۔مقررین نے علماء کرام اور مدرسین حضرات سے کہاکہ وہ اپنے اندر مزاج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اوصاف حمیدہ پیدا کریں اور تعلیم اوروعظ میں نرمی کا پہلو اختیار کریں ۔

ای پیپر دی نیشن