فری ٹریڈ معاہدہ‘ چین پاکستان کو 90 فیصد مارکیٹ شیئر بلامعاوضہ دے گا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈ کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت چین پاکستان کو 90 فیصد مارکیٹ شیئر بلا معاوضہ دے گا۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کے ساتھ چین نے سب سے پہلے فری ٹریڈ معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو فری ٹریڈ معاہدے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی جبکہ اس حوالے سے تمام معلومات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...