میشا شفیع کا علی ظفر کو 200 کروڑ کا لیگل نوٹس گلوکار کی درخواست پر بھی انسٹاگرام اکائونٹ کی ابتدائی تحقیقات مکمل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کو جھوٹے الزامات لگانے، بدنام کرنے اور ان کی شخصیت کو نقصان پہنچانے پر 200کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ 112 ارب کا لیگل نوٹس ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی شیئر کردیا گیا ہے۔ مقامی عدالت نے گلو کار علی ظفر کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے جعلی انسٹاگرام اکائونٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے عدالت کو بتایا کہ گلوکار علی ظفر کی درخواست پر ابتدائی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے، انسٹا گرام پر ثنا سمیر، سلز جے اور دینز کے نام سے اکائونٹس موجود ہیں، ان اکائونٹس پر مدعی علی ظفر کیخلاف بیان بازی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن