’’پلوامہ واقعہ ‘‘مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دلانے کی واحد وجہ نہیں بنا، بھارت حقیقت مان گیا

May 03, 2019

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت نہ چاہتے ہوئے بھی یہ تسلیم کر لیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی وجہ محض پلوامہ واقعہ نہیں بنا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے گزشتہ روز نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارتی حکومت نے سلامتی کونسل کے نمائندوں کو پلوامہ واقعہ سے متعلق اہم شواہد فراہم کئے تھے۔ وہی مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دلانے کی وجہ بنے ترجمان نے پھرڈھٹائی سے زور دیتے ہوئے جھوٹ بولا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے 50اہلکاروں کا مبینہ دہشت گرد حملے میں مارے جانے کا واقعہ ہی اس کی بنیاد تھا ۔ویسے بھی ہمارا بنیادی مقصد مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا مسلسل یہ پراپیگنڈا کرتا رہا ہے کہ پلوامہ واقعہ مولانا مسعود اظہرعالمی دہشت گرد قرار دلانے کا محرک بنے گا تاہم عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق چین اور پاکستان کے ڈٹ جانے پربھارت مسعود اظہر کودہشت گرد قرار دلانے کے حوالے سے پلوامہ واقعہ کا ذکر حذف کرنے پر رضا مند ہوا۔

مزیدخبریں