لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام سیون اے سائیڈ ٹینس بال ٹورنامنٹ کے اوپن اور جونیئر کیٹگریز کے فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین سپورٹس کمیٹی بابر اسماعیل بٹ کے مطابق اوپن کیٹگری میں 64 جبکہ انڈر 16 کیٹگری میں 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپن کیٹگری کی فاتح ٹیم کو 20 ہزار روپے نقد کے ساتھ ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 ہزار روپے نقد کے ساتھ ٹرافی انعام میں دی جائے گی۔ انڈر 16 کیٹگری کی فاتح ٹیم کو 10 ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 ہزار روپے انعام کیساتھ ٹرافیاں دی جائیں گی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب حفیظ بھٹی ہونگے۔