لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احسن وحید کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے رمضان المبارک کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے علاوہ صفائی ستھرائی کابھی خاص خیال رکھاجائے۔ رمضان بازارکے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر تیار پلان 2019ء کے مطابق رمضان بازار25 شعبان سے29 رمضان تک جاری رہیں گے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اپنے متعلقہ رمضان بازار کا مانیٹرنگ آفیسر ہوگا اور وہ روزانہ باقاعدگی سے رمضان بازارکادورہ کرے گا۔ اس کے علاوہ لائیوسٹاک سے متعلقہ سستی مصنوعات کے حوالے سے ضلعی حکومت سے معاونت کرے گا۔ اتھارٹیز کے دورے کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ ایس اوپیز کے مطابق مکمل تعاون کرے گا۔ رمضان بازارمیں تعینات محکمہ لائیوسٹاک کے اہلکاروںکی آسان شناخت کے لیے عملہ ایسے کارڈز استعمال کرے گا جن پر اہلکاراورمحکمہ لائیوسٹاک کانام واضح طورپرتحریر ہوگا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے رمضان بازاروں میں مرغی کے گوشت اورانڈوںکاانتظام کیاجائے گا۔
پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے علاوہ صفائی کابھی خاص خیال رکھاجائے:احسن وحید
May 03, 2019