لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدرعلامہ شریف الدین قذافی نے کہا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں نے ٹیکس وصول کرنے کے مختلف ڈھونگ رچا رکھے ہیںجبکہ حکومت ناجائز ٹیکس وصول کررہی ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے صنعت کار ، تاجر اور عوام سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، حکومت ٹیکس اصلاحات پر سنجیدگی سے کام لے،موبائل کمپنیاں سروسز چارجز لینے کی حق بجانب ہیں مگر ٹیکس سروسز ، چارجز اور دیگر ٹیکسز معتدل رکھے جائیں، ٹیکسوں کے نفاذ میں ایسا سلیقہ ہونا چاہیے کہ ٹیکس دینے والوں کو ٹیکس کی ادائیگی میں کوئی عذر مانع نہ ہو۔انہوںنے مزیدکہا کہ پاکستان کے تقریباََ تمام محکموں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا اپنا فرض سمجھ رکھا ہے،بے پناہ ٹیکس میں اضافہ کرکے پاکستانی قوم کے خون پسینے کی کمائی کی ناقدری کی گئی ہے۔