روسی وزیرخارجہ کا وینزویلا کے معاملے پرامریکہ کیساتھ مذاکرات پر آمادگی کااظہار

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے وینزویلا کے معاملے پرامریکہ کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کااظہارکیاہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے تاشقندمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ نے کسی دوسرے ملک کے قائمقام صدر کاتقررکیا اور وہاں کے حکام کو اس کی اطاعت قبول کرنے پرمجبور کیا جبکہ حکومت تبدیل کرنے پرطاقت کے استعمال اور پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کے ملک کی سوچ اقوام متحدہ کے منشور اوربین الاقوامی قانون کے اصولوں اور روایات کے مطابق ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ روس کے وزیرخارجہ اورامریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیوپیرکوفن لینڈ میں ہونیوالے آرکٹک کونسل کے وزارتی اجلاس کے موقع پروینزویلاکے مسئلے پربات چیت کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن