سمندری طوفان بھارتی ریاست اڑیسہ سے ٹکرا گیا

May 03, 2019 | 13:00

ویب ڈیسک

سمندری طوفان فانی آج بھارتی ریاست اڑیسہ سے پوری شدت سے ٹکرا گیا،145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی  رہیں ، سکول ، کالج بند  ،ٹرین سروس اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ حکام نے10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، مشرقی ساحلی علاقوں میں 10کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سمندری طوفان فانی اڑیسہ کے شہر پوری سے ٹکرا گیا، 145کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواوں کے ساتھ تیز بارش نے متعدد علاقوں کو آ لیا، اڑیسہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں سکول و کالج بند اور ٹرین سروس اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق طوفان کی شدت کے سبب 10کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے دو سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور چھ سے بارہ انچ تک بارش متوقع ہے، یاد رہے کہ اڑیسہ میں سال 1999میں آنے والے سمندری طوفان سے دس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے.

مزیدخبریں