اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مزید التواءکا شکار,اگست کے بعد فعال ہونے کا امکان

پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین جولائی میں فعال ہونے کی نوید سنائی گئی تھی مگر اب یہ منصوبہ مزید التواء کا شکار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چائنیز کمپنی سی آر نورینکو نے ٹرین فعال کرنے کیلئے وقت مانگ لیا، ٹھیکیداروں کو رقوم کی عدم ادائیگی بھی التواء کی وجوہات میں شامل ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ سابق پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 162 ارب کی ابتدائی تخمینے کے منصوبے کیلئے ایگزم بنک چائنہ سے قرضہ لینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اس منصوبے کیلئے تاحال پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انارکلی سٹیشن، جی پی او سٹیشن اور انڈر پاس وقت پر تعمیر نہ کر سکی۔ پہلی ملکی لائٹ ریل اورنج لائن میٹرو ٹرین کی لاگت 270 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، اب اورنج لائن میٹرو ٹرین اگست کے بعد فعال ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...