ایران نے کہاہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے ہرگزنہیں جھکے گا۔یہ بات ایرانی وزیرخارجہ محمدجوادظریف نے جوایشیائی ملکوں کے درمیان تعاون پرمبنی مذاکرات کے سولہویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے دوحہ میں ہیں نے کہی۔انہوں نے عالمی برادری کوامریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں سے درپیش خطرات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے جس کے نتیجے میں قانون کی حکمرانی تیزی سے جنگل کے قانون میں تبدیل ہوجائے گی۔
امریکی دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے: ایران
May 03, 2019 | 16:33