سینیٹ، سی پیک کے تحت ملک میں 9خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے

وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ کو بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بوستان سمیت نو خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے۔وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوستان میں مجوزہ خصوصی اقتصادی زون کو لسبیلہ منتقل کرنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے صنعتی تعاون کا سیکرٹریٹ ہونے کی وجہ سے بورڈ آف انوسٹمنٹ نے صوبائی حکومتوں کو خصوصی اقتصادی زون کی جلد ترقی کے لئے ہرممکن حمایت اور تعاون فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بوستان کے خصوصی اقتصادی زون میں کام کے آغاز کے لئے تاریخ اور وقت کا تعین بورڈ آف انوسٹمنٹ کو بلوچستان کی حکومت کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون کی درخواست موصول ہونے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن