مکرمی! میرا بیٹا محمد حماد علی2017ئ’ے بحوالہ پروانہ تقرری/SO /G- 11) P & S HD 3 -1 2017 3- 486 dated15 August 2017سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ارو میں بطور ٹیکنیشن لیب ٹیکنالوجسٹ فرائض منصبی سرانجام رے رہا ہے . اس کے کنٹریکٹ کی باقائدگی کے ساتھ تجدید ہوتی رہی ہے لیکن اب وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہا ہے ۔کرونا وائرس وباء میں وہ اپنے فرائض منصبی کی پوری دلجمعی سے بجا آوری کر رہا ہے ۔تنِخواہ نہ ملنے اور کنٹریکٹ کی تجدید نہ ہونے سے وہ سخت ذہنی ازیت سے دو چار ہے ۔میں عمر رسیدہ ریٹائرڑ سرکاری ملازم ہوں میرا بیٹا خودعیالدار ہونے کے ساتھ اپنے بوڑھے والدین کی بھی کفالت کر رہا ہے۔ بیٹا کورنا کی وجہ سے سیکرٹیریٹ سے رابطہ نہیں کرسکا جبکہ اس کے ساتھی ملازمین کو کنٹریکٹ ایکسٹینش آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔اس صورتحال سے نہ صرف وہ خود بلکہ ہم بھی سخت زہنی اور مالی ازیت سے رو چار ہیں۔ آپ سے دلی التماس اور پر زور گزارش ہے کہ متعلقہ حکام سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو تاکید کی جائے کہ میرے بیٹے کی تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ کننٹریکٹ ایکسٹینشن کا فوری اجراء کیا جائیمحمدحنیف ضیا ( والدحمد حماد علی ہسپتال کوٹ ارو )