کرونا وائرس، ذخیرہ اندوزی اور ہمارے سماجی رویے

کرونا وائرس نے دنیا کی ہیت ہی تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔اس وباء نے سماجی فاصلوں کو بڑھا دیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ لاک ڈائون کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب طبقہ ، دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کا سب سے بڑا احساس کفالت پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت غریب خاندانوں کو ماہانہ 12ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اس پروگرام کی خود ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ احساس کفالت پروگرام شاندار فلاحی منصوبہ ہے جس سے غریب کے گھر کا چولہا جلنے لگا ہے۔ اس حکومت کیلئے جو چیلنج ہے وہ احساس پروگرام کے تحت حق دار کو اس کو حق پہنچے اور اسکی شفافیت برقرار رہے۔ یہی وجہ ہے کہ سردار عثمان بزدار مختلف شہروں دیپالپور، چشتیاں، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، ہیڈ تریموں، شیخوپورہ، نارووال اور راولپنڈی سمیت کئی علاقوں کے دورے کر چکے ہیں اور امداد کی تقسیم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خوبی ہے کہ وہ خاموشی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں وہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح ذاتی تشہیر اور نمائش کو پسند نہیں کرتے۔ جہاں تک کرونا سے حفاظتی اقدامات اور شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا تعلق ہے بزدار حکومت نے بھرپور اور بروقت اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں اضافے کیلئے مزید 4 لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیب بنائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یار خان اور گجرات میں نئی لیب بنیں گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت کوسیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیب کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 لیب کی اپ گریڈیشن جبکہ 3 نئی لیب تیار ہو چکی ہیں - لاہور میں ٹی بی کنٹرول پروگرام اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی 2 لیب کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان اور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال وزیر آباد میں نئی لیب قائم ہو چکی ہیں - پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت 4500 تک پہنچ چکی ہے -بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں مزید 3 نئی لیب اگلے چند روز میں فنکشنل ہو جائیں گی- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شٹر ڈاؤن کر کے کاروبار کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے- خلاف ورزی پر انسدادکورونا آرڈیننس کے تحت دکان سیل اور چالان ہو گا-رمضان المبارک کے دوران سحری کے وقت دودھ ، دہی کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے-ریسٹورنٹ سحری و افطاری کے دوران بند رہیں گے -وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران نماز پنجگانہ اور نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف قانون کیمطابق کارروائی ہو گی- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا -اجلاس کے شرکاء کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی -رمضان المبارک کے دوران انڈسٹریل یونٹس کو مرحلہ وار کھولنے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا- اجلاس میںمتاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا-ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس اور ضروری ساز و سامان کی فراہمی کے امور پر بھی غور کیاگیا-اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہاہے کہ پنجاب میں ’’Smart Sampling‘‘ شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے نتائج کو پرکھ کر مستقبل کے فیصلوں اور لائحہ عمل کے حوالے سے آراء دینے کیلئے مایہ ناز ماہرین پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ شروع میں ہماری توجہ مختلف قرنطینہ سنٹروں میں ٹھہرائے گئے افراد کے ٹیسٹ کرنے پر تھی۔ اب سسٹم پر بوجھ نسبتاً کم ہونے اور ٹیسٹنگ کپیسیٹی مزید بڑھنے سے ہم ’’Smart Sampling‘‘ کے ذریعے لوکل کمیونٹی میں وائرس کی موجودگی کا بہتر جائزہ لے سکیں گے۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی انتظامی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئے ہیں۔ ہر سیاسی بحران میں پہلے سے زیادہ طاقتور اور کامیاب ہوکر نکلے ہیں اور سب کو حیران کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے کردار اور انتظامی فیصلوں سے طاقتور مقتدار حلقوں کی طرح سے اٹھائے جانیوالے اعتراضات کو ختم کرکے مخالفین کو مزید ششدر کر دیاہے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نمایاں ہونے کے شوق سے گریز کرتے ہیں اور کسی قسم کی سیاسی بڑھک بازی کے نزدیک تک نہیں جاتے۔

ای پیپر دی نیشن