لاس اینجلس (اے پی پی) کرونا وائرس کے سبب سال 2021 کے لیے 93ویں آسکر ایوارڈز کے اصول و ضوابط میں ایک سال کے لیے تبدیلی کرتے ہوئے آسکر ایوارڈز کے لیے ساؤنڈ مکسنگ اور ساؤنڈ ایڈیٹنگ کی کیٹگریز کو ضم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روایتی طور پر اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز صرف ایسی فلموں کو آسکر ایوارڈز کے مقابلے کے لیے اہل سمجھتی ہے جن کی نمائش لاس اینجلس کے سنیما گھروں میں کم از کم 7دن تک ہو چکی ہو لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے 2021کے لیے آسکر ایوارڈز میں سنیما میں ریلیز نہ ہونے والی فلمیں بھی شامل ہوں گی۔