ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی تیز ترین انٹر نیٹ دستیاب چینی کمپنیوں نے دنیا کا سب سے اونچا سٹیشن قائم کر دیا

May 03, 2020

لاہور (نیٹ نیوز) دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی سیاحوں کیلئے تیز ترین انٹر نیٹ ٹاور نصب کر دیئے گئے۔ چینی کمپنی ہواوے اور چائنا موبائل نے ماؤنٹ ایورسٹ پر ساڑھے 6 ہزار میٹر کی بلندی پر فائیو جی (ففتھ جنریشن) کا ٹاور نصب کیا جبکہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی اونچائی 8848 میٹر ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے اونچا 5 جی سٹیشن ہے۔ کوہ پیمائی کرنے والے ہزاروں افراد انٹر نیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزیدخبریں