لاہور( اپنے نامہ نگار سے) انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کے ریفری عدیل انور کے والد انور رحمت ریٹائر اکائونٹ آفیسر ریلوے کے انتقال پرشیخوپورہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ، مسلم سپورٹس کلب کے سیکرٹری نعیم حیدر ، مسلم فٹبال کلب کے کوچ ندیم اور کھلاڑیوں طلحہ افضل، علی افضل سمیت دیگر سیاسی و سماجی حلقوں کی شخصیات نے انور رحمت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انٹرنیشنل فیفا ریفری عدیل انور سے ملاقات میں انکے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعاکی۔