مردوں کے برابر مراعات‘امریکی عدالت نے خواتین فٹبالرز کی درخواست مسترد کر دی

May 03, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک)امریکہ عدالت نے خواتین فٹ بال کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر تنخواہیں دینے کی درخواست مسترد کر دی ۔ 28امریکی خواتین کھلاڑیوںنے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ انہیں مردوں کے برابر مراعات اور تنخواہیں ادا نہیں کی جاتی ہیں ۔قانون کے مطابق برابری کی تنخواہ کے سلسلہ میں 66ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرناپڑتا ہے ۔ کھلاڑیوں کی ترجمان کے مطابق عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرینگے ۔

مزیدخبریں