لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز شائقین سے خالی سٹیڈیم میں کروانے پر غورکرنے لگا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 5اگست جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز 8جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز شائقین سے خالی سٹیڈیم میں کروانے پر منصوبہ بندی شروع کردی۔انگلش کرکٹ بورڈ جولائی میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے پر امید ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 5اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 30جولائی سے شروع ہونا تھی لیکن کرونا وائرس کے باعث انگلش کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی تک کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 4جون سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 8جولائی سے کھیلے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 30 جولائی کے بجائے 5 اگست سے شروع کروانے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا شیڈول تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پاکستان انگلش ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ہی ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزشیڈول ہے، اس ممکنہ تبدیلی کی صورت میں آئرلینڈ سیریز کا شیڈول بھی تبدیل ہوگا، موجودہ صورتحال کی وجہ سے انگلینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل ہیں۔