حکومت کی پالیسیاں درست سمت میں گامزن ہیں :رانا عمرنذیر

ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا عالمی مالیاتی اداروں کو ترقی پذیر ممالک کے معاشی بحران کا باور کرانا اور ریلیف حاصل کرنا بے مثال کامیابی ہے۔ اور وہ دنیا بھر میں ایک مدبر لیڈر کے طورپر ابھرے ہیں۔موجودہ حکومت کی پالیسیاں درست سمت میں گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما رانا عمر نذیر خاں نے کیا ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور آواز اٹھائی اور آئی ایم ایف کی طرف سے 76ممالک کی 40ارب ڈالر کے قرضوں کی وصولی ایک سال کیلئے مؤخر کر دی گئی جبکہ پاکستان کو 1.40 بلین ڈالر کے اضافی قرضہ کی منظوری بھی دے دی جس سے پاکستان اور دیگر ممالک کرونا وائرس کے چیلنج سے عہدہ براء ہو سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن