بیجنگ(شِنہوا)ملک کے تین پالیسی بینکوں میں سے ایک چین کا زرعی ترقیاتی بینک رواں سال وبائی مرض پر ردعمل اور معاشی بحالی میں مدد کیلئے صوبہ ہوبے کو 50 ارب یوآن(تقریبا 7 ارب 14 کروڑ امریکی ڈالر) تک کے قرضے جاری کرے گا۔بینک نے کہا ہے کہ وہ وائرس سے شدید متاثرہ صوبہ ہوبے کیلئے کم شرح پر قرض اور امتیازی کریڈٹ پالیسی سمیت دیگر ترجیحی قرضوں کی پالیسیاں بھی فراہم کرے گا۔پہلی سہ ماہی کے دوران ہوبے کی مجموعی ملکی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 39.2 فیصد کم ہوئی جبکہ وبا کے باعث کاروباری سرگرمیاں رکی رہیں اور شہریوں کو گھروں پر مدد فراہم کی گئی۔اس وبا کے دبا کے باعث پہلی سہ ماہی میں چین کی معاشی نمو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8 فیصد گر گئی۔