کانسٹیبل سے انسپکٹر تک افسروں کے تقرروتبادلے سے متعلق10صفحاتی سٹینڈنگ آرڈرجاری

لاہور(نامہ نگار )آئی جی نے گریڈ ایک سے سولہ کے افسرکے تقرروتبادلے کے متعلق دس صفحات پر مشتمل جامع سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے۔سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق کسی بھی اہلکار یا افسر کے انٹرریجن،ریجن ٹویونٹس، ڈیپوٹیشن پر تبادلے کیلئے متعلقہ ضلعی افسر یا ریجنل افسرکا این او سی ضروری قراردیاہے اوراعلیٰ افسر متعلقہ کانسٹیبل یا اہلکار کوخودسننے کے بعد تبادلہ کریں گے۔متعلقہ برانچ مکمل ریکارڈ پیش کرے گی انکوائری یا شوکاز کی صورت میں تبادلہ نہیں کیا جائے گا ۔تبادلے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن