’’بھارتی حکو مت انتہا پسندی اور مسلمان دشمنی پر اتر آئی ہے ‘‘

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ کے سیاسی سماجی رہنمائوں نے بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں پر ہونیوالے پر تشدد واقعات اور مقبوضہ کشمیر میںتقریباً 8 ماہ سے لاک ڈائون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کی امن کے قیام کیلئے اقدامات اٹھانے والی تنظیموں اورقوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی مسلم کش پالیسیوں پر بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کریں ان خیالات مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج اسلم بلوچ ،مسلم لیگ (ق) پنجاب کے نائب صدر شکیل عطاء اللہ ورک ،رانا عبد السمیع خان ،میاں شفیق اشرفی ،سلطان سرور گولڈن،طارق محمود آف گرمولا، عمران اعجاز ڈوگر ، ندیم اسلم گادھی ، عارف رامے ، خرم ریاض کاہلوں، تنویر احسن ورک ، کامران ذوالفقار ورک نے ’’ نوائے وقت‘‘ کے زیر اہتمام ایک سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکو مت انتہا پسندی اور مسلمان دشمنی پر اتر آئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...