کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کی ضرورت میں اٹھارویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا، مانگے تانگے کی حکومت کی کوئی اوقات نہیں، وزیراعظم بتائیں آئین میں کتنے آرٹیکل ہیں، وفاق ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے آئیںبائیں شائیں کرتا ہے۔ جنہیں آئین کی الف ب معلوم نہیں وہ بتائیں گے 18 ترمیم کیا ہے۔ فیصل واوڈا کی طرف سے الزامات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات اٹھارویں ترمیم سے وفاق مضبوط ہوا۔ سیاسی دشمنی میں اس طرح کی بچگانہ حرکتیں کرتے ہیں، ہوش سے کام لیں۔ این ایف سی کو مزید بہترکیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صحیح کہا ہے کہ عمران خان کنٹینر سے اترآئیں، عمران کی ذہنیت آج بھی وہی کینٹینر والی۔ گورنر راج کی باتیں بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے، گورنرراج کی باتیں ان کی پرانی خواہشات ہیں۔ آٹا، چینی بحران پرامید کرتے ہیں نیب اپنا کردارادا کرے گا، سزائیں توان کی بنتی ہے لیکن وسیع ترمفاد میں ان کوچھوڑتے ہیں۔ ہم لاک ڈاؤن کی بات کریں توغلط اسی لاک ڈاؤن کوکبھی یہ سمارٹ، سوہنا بنا دیتے ہیں، اللہ ان کوبچائے یہ نہیں کہہ سکتے ان کوکرونا لگے، ان کوکرونا نہیں رونا وائرس ہے۔ یہ لوگ دکانداروں کواکساتے ہیں۔ جوانہوں نے کیا ایسے وزرا کی توگرفتاریاں بنتی ہیں۔ لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے ان کوشرم آنی چاہیے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا میڈیا ان حالات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ سندھ حکومت کومودی یا توسائیں سرکارکہا جاتا ہے، میڈیا نے کبھی کیا وفاق کونیازی سرکارکہا ہے؟ لاک ڈاؤن کا صرف سندھ حکومت نہیں بلکہ ڈاکٹروں نے بھی کہا، کل اگرڈاکٹرزخوف کی وجہ سے علاج کرنا چھوڑدیں توہم کیا کرسکتے ہیں؟۔ وزیراعظم تینوں صوبوں میں گئے لیکن سندھ نہیں آئے، وزیراعظم کوکراچی آتے ہوئے تکلیف ہوتی ہوئی ہوگی۔ وزیراعظم کوشائد کسی نے کہا ہوگا کراچی دوسری دفعہ گئے تونوکری خطرے میں پڑجائے گی۔ کبھی کہتے تھے لاک ڈاؤن نہیں لگنا چاہیے لیکن لگ گیا، یہ لوگ صبح ایک بات، شام کودوسری بات کرتے ہیں، کابینہ نے کہا لاک ڈاؤن نو مئی تک رہنا چاہیے، وزیراعظم کنفیوژن کیوجہ سے پاکستانیوں کومصیبت میں نہ ڈالیں۔ وزیراعظم کوچیلنج کرتا ہوں آئین کے اندرآرٹیکل، چیپٹر کتنے ہیں، بتا دیں ، اگر وہ بتا دیں جو سزا ہو گی تو بھگتنے کو تیارہوں، ان کوجوبتایا جاتا ہے بیچارے اٹھارویں ترامیم کے خلاف شروع ہوجاتے ہیں۔ اپنی وزارت عظمیٰ دو،تین سیٹوں پرکھڑی اوراٹھارویں ترامیم کی بات تمہاری اوقات کیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مخالفین ایسی باتیں کر رہے ہیں جن کا حقیقت سے تعلق نہیں وفاقی حکومت کی باتیں اس لئے بتاتے ہیں کہ وہ کرونا کو سنجیدہ لیں کرونا سے متعلق وفاقی حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ وفاق نے جوٹیسٹنگ کٹس دیں وہ معیاری تھیں طبی ماہرین نے ان ٹیسٹنگ کٹس کو غیر معیاری قرار دیا وفاقی حکومت کی طرف سے ایک وینٹی لیٹر نہیں ملا ایس ڈی ایم اے نے صرف ماسک فراہم کئے وزیراعظم ایک طرف عوام کو کہتے ہیں احتیاط کریں گھروں میں رہیں اگلے دن ٹی وی پر آکر بیان داغتے ہیں کہ لاک ڈاؤن اشرافیہ نے کیا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہو رہا تھا الزام تراشیوں کے بعد اب عملدرآمد نہیں ہو رہا وفاقی حکومت تاجروں کو اکسا رہی ہے کہ کاروبار کھولیں۔ غیر معیاری ٹیسٹنگ کٹس واپس کیں تو اس پر تنقید کی گئی احساس پروگرام کے تحت پیسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر دیئے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا پنجاب اور خیبر پی کے میں کہا لاک ڈاؤن اشرافیہ نے کیا تھا نوے فیصد سے زیادہ کٹس ہم نے خود امپورٹ کیں ہمارے اقدامات کو نیب کیسز سے جو اب دیا جاتا ہے ہمیں کاروباری افراد کی مشکلات کا اندازہ ہے اس لمبے عرصے تک صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا۔ وسیع تر مفاد میں ٹائیگر فورس کو تسلیم کیا سندھ حکومت نے اپنے ہیلتھ سسٹم کو اپ گریڈ کیا وفاق تنقید کرتا رہے ہیمں کوئی فرق نہیں پڑتا عالمی امداد وفاق کو ملتی ہے صوبوں کو نہیں۔
مانگے تانگے کی حکومت ، جنہیں آئین کی الف ب نہیں معلوم وہ بتائیں گے18ویں ترمیم کیا ہے: وزرا سندھ
May 03, 2020