لاہور(پ ر) دارِ ارقم سکولز پاکستان کے ہیڈ آفس میں ملک بھر سے آئے ریجنل ڈائریکٹرز میں جدید ترین فیومیگیشن مشینیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سی ای او دار ارقم سکولز سید وقاص جعفری نے کہا کہ ہم اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ معاشرتی ذمہ داریوں کا پورا ادراک رکھتے ہیں۔دارِ ارقم سکولز پاکستان بھر اپنی ٹیم کے ساتھ کرونا کے خلاف جنگ میں پوری طرح شریک ہے ،وہ اپنے 50ہزار سے زائد اساتذہ کرام اور ایڈ منسٹریشن کی ٹیم کے ساتھ طلباء ، ان کے والدین اور عام معاشرے کے افراد میں کرونا کے خلاف آگاہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تربیت دے رہے ہیں۔اسی سلسلے میں پورے پاکستان میں اپنے ریجنل ڈائریکٹرز میں تقریباََ 3ملین مالیت کی جدید ترین فیومیگیشن تھرمل مشینیں فراہم کر رہے ہیں۔جس سے کئے گئے سپرے کا اثر دو دن تک رہتا ہے۔ ہم دار ارقم سکولز کے تمام انسانی وسائل اور عمارتیں ضرورت پڑنے پر اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے حکومت کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں ۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر محمد یابسین خان‘عمران مرزا،علی رضا ،راشد محمود ،عتیق الرحمن ،جلیل احمد،خالد رزاق اور میڈیا منیجر خیر احمد طاہر و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
دارارقم سکولزکی جانب سے ریجنل ڈائریکٹرز میں جدید فیومیگیشن مشینیں تقسیم
May 03, 2020