ملک معاشی طور پر تباہ ‘ حکمران اظہاراطمینان کررہے ہیں:سعدیہ تیمور

May 03, 2020

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا ہے اوران حالات میں بھی عمران خان اطمینان کااظہار کررہے ہیں ۔گزشتہ ماہ کے دوران 30 ارب روپے کا مالی خسارہ ہوا جبکہ 20 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے اور اگر یہ لاک ڈاؤن 6ماہ تک جاری رہا تو 1 کروڑ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ اس لیے بہت ضروری ہے کہ نجی شعبہ سے مل کر موجودہ حالات میں غیر معمولی فیصلے کئے جائیں۔

مزیدخبریں