کراچی(این این آئی)کراچی کی سیشن عدالت نے وکیل کو گاڑی کی ٹکر سے گرانے کے الزام میں پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول کے صاحبزادے نادر گبول کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔نادر گبول اپنے وکیل لیاقت علی خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ کراچی کی سیشن عدالت میں پیش ہوگئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ پولیس کے ساتھ مل کر جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں شامل دفعات قابل ضمانت ہیں ،پولیس کو گرفتار کرنے سے روکا جائے،کیس کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے اس لیے واقعہ کی مزید انکوئری کرائی جائے، عدالت نے نادر گبول کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کرتے ہوئے نادر گبول کو پولیس سے تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دے دیانادر گبول پر وکیل ہارون خان کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔
نبیل گبول کے صاحبزادے کی عبوری ضمانت منظور
May 03, 2020