ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چوہدری نثارعلی خا ن کی ٹیکسلاآمد،اپنے دیرینہ غیرسیاسی ساتھی بابو اکبر د ین کی رہائش پرایک بھرپوربیٹھک کاانعقا د، سینکڑ و ںسے زائدعلاقہ بھرکے عوام کی شرکت،چوہدری نثا رعلی خان نے کہاکہ میرایہ دورہ غیرسیاسی ہے،میر ے یہاںآنے کامقصدصرف اورصرف یہی ہے کہ کروناوائرس کی وباء سے جوصورتحال پیداہوئی ہے ،اس کے پیش نظرمیںاپنے حلقے کے عوام کی مددکیلئے ا پنے ساتھیوںکومتحرک کرسکوں۔ مشکل کی اس گھڑی میںجتنے بھی غریب،مستحق لوگ ہیں،خاص طور پر جودیہاڑی دارہیں،انکی عزت نفس کاخاص خیال کر تے ہوئے بغیرکسی نمودونمائش کے بڑھ چڑھ کرمد د کی جائے،بالخصوص جہاںکسی کوراشن کی ضرورت ہو تواس کوراشن کی فراہمی کی جائے۔ بغیرکسی سیاست کے تمام مستحقین کی دل کھول کرمددکی جائے،تاکہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہم سے راضی ہو،چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ اس سارے معاملے میںجہا ں کہیں بھی میری ضرورت محسوس ہو،توآپ فوراًمجھ سے را بطہ کرکے مجھے نشاندہی کر یں، میں اپناحصہ ضرو رڈ الو ںگا،اس موقع پرشہزادہ سیدعمران حیدرنقوی، سید نو یدعباس آف گاہی سیداں،ملک امجداسلم آف ملپو ر ،سردارراقب زمان خان،چیئرمین لب ٹھٹھوحاجی علی اصغراعوان،حاجی نثارحسین اعوان،حاجی محمدایوب صراف،ثاقب شہزادخان،چیئرمین آصف نو از کشمیری،ملک سعیدنواز راجہ،ملک محمداویس چھا چھی،یوسف ابراہیم،یاسراکبربٹ،محمدآصف بٹ، ملک ظہیرمشتاق،اسدخان بٹ،یونین کونسل واہ سے سردارعمران خان کے صاحبزاد ے،یونین کونسل خرم پراچہ،یونین کونسل گڑھی سکندرسمیت علاقہ بھرسے سرکردہ لوگوںنے کثیرتعدادمیںشرکت کی اور چوہد ر ی نثارعلی خان کویقین دلایاکہ ہم بلاتفریق مستحق لو گو ںکی امدادکویقینی بنائیںگے،اس بھرپورمحفل میں چو ہدری الطاف حسین آف ونی،شیخ ساجدالرحمن او رسر دارسلطان بھی موجودتھے،چوہدری نثارعلی خان کے اس دورے کوسیاسی اورعوامی سطح پرسراہاجار ہا ہے ،اوربالخصوص ملک امجداسلم ملپور،راقب زمان خان ،اورچیئرمین علی اصغراعوان کی چوہدری نثارعلی خان کے پروگرام میںدوبارہ واپسی پرعلاقہ کے سیاسی حلقوںمیںتبصرہ شروع ہوگیاہے۔