چکوال(نامہ نگار)تحریک خدام اہلسنت والجما عت کا ہنگامی اجلاس مرکزی امیر مولانا قاضی محمد ظہور الحسین اظہر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علا مہ مخلص عبداللہ ، مولانا زاہد حسین رشیدی، حافظ عبد الوحید حنفی، قاضی ظاہر حسین جرار، مولانا محمد فاروق حیدری اور چوہدری رفیق ولانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی ظہور الحسین اظہر نے کہا کہ قومی کمیشن میںقادیانیوں کی نما ئندگی زیر غور ہے جبکہ وفاقی وزیر نورالحق قادری اور علی محمد خان اس حوالے سے وضاحتی بیان بھی دے چکے ہیں مگر پھر بھی ہمیں اس امر پرسخت تشویش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے کسی بھی اقد ام سے گریز کر ے جس سے قادیانیوں کو کسی قسم کی سہولت میسر ہوتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تحریک خدام اہلسنت اس معاملے کو ملکی سطح پراٹھائے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ ہر چیز پر سمجھوتہ ممکن ہے مگر اپنے نظریات کو دائو پر لگانا ممکن نہیں۔