کرائسٹ چرچ(یواین پی)نیوزی لینڈ کے صف اول کے بیٹسمین راس ٹیلر نے تیسری مرتبہ کیوی کرکٹ کا ٹاپ ایوارڈ سر رچرڈ ہیڈلی میڈل حاصل کرلیا جن کا کہنا ہے کہ وہ 2023ء میں بھارتی سرزمین پر شیڈول ورلڈ کپ تک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔36 سالہ بیٹسمین کو آن لائن ورچوئل تقریب میں اعزاز کا مستحق قرار دیا گیا جنہوں نے لگاتار دوسری مرتبہ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچایا البتہ گزشتہ جولائی میں انگلینڈ کیخلاف فائنل میں کیوی ٹیم کو باؤنڈریز کی بنیاد پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ تینوں فارمیٹس میں میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے راس ٹیلر گزشتہ بارہ ماہ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمایاں کارکردگی کے مالک رہے جنہوں نے بھارت میں شیڈول عالمی کپ 2023ء کو اپنا آئندہ ہدف قرار دے دیا ہے۔