آسٹریلوی کرکٹ میں تھوک اور پسینے سے گیند چمکانے کی ممانعت

May 03, 2020

سڈنی( وائس آف ایشیا )کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خاتمے پر کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی تو آسٹریلیا میں باؤلرز کو اجازت نہیں ہو گی۔کہ وہ گیند کو روایتی انداز سے چمکانے کیلئے لعاب یا پسینے کا استعمال کریں کیونکہ آسٹریلین حکومت نے کھیلوں کی بحالی کے بعد کیلئے باقاعدہ فریم ورک تیار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق انفیکشن کے خطرات سے حفاظت کیلئے باؤلرز گیند کو چمکانے کیلئے لعاب اور پسینے کا سہارا نہیں لیں گے کیونکہ آئی سی سی بھی اس پہلو پر غور کر رہی ہے کہ امپائرز کی زیرنگرانی گیند کی چمک برقرار رکھنے کیلئے مصنوعی اجزا کا استعمال کیا جائے۔ملک میں کھیلوں کی بحالی کیلیے حفاظتی تدابیر پر کام کرنیوالے ادارے آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس کی جانب سے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، فٹ بال اور ہاکی کی طرح کرکٹرز کا جسمانی ٹکرؤ بہت کم ہوتا ہے، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ دیگر کھیلوں کی بانسبت کرکٹ کی سرگرمیاں جلد بحال کرنا آسان ہوگا۔

مزیدخبریں